counter easy hit

تحریک انصاف کے دھرنے سے پہلے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Section 144 imposed in Islamabad before the justice protest

Section 144 imposed in Islamabad before the justice protest

دفعہ 144 کے تحت ریڈ زون، تھرڈ ایونیو، مری روڈ اور جناح ایونیو پر کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہو گی

اسلام آباد: دو نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ۔ مخصوص مقامات پر پانچ یا پانچ سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکیں گے ۔ نو مقامات پر موجود تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی بھی تیاری کر لی گئی۔

دفعہ 144 کے تحت ریڈ زون، تھرڈ ایونیو، مری روڈ اور جناح ایونیو پر کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہو گی ۔ آبپارہ روڈ، سرینا چوک اور ڈھوکری چوک سے لیکر تھرڈ ایونیو پر بھی 5 یا 5 سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکیں گے ۔ سی ڈے اے نوٹیفیکیشن کے مطابق احتجاج کے لیے مختص پریڈ ایونیو کو پیشگی اجازت کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان لاہور سے پیدل مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ۔ تحریک انصاف کی قیادت نے اعلی سطحی سیاسی مشاورت کے بعد کارکنوں اور رہنماؤں کو سیاسی الرٹ جاری کیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آج رات سے ہی حکومت کی جانب سے گرفتاریوں کاعمل شروع ہو سکتا ہے اس لئے کارکن ، رہنما اور ارکان اسمبلی محتاط رہیں ۔ قیادت نے واضح طور پر ارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ کوئی بھی کسی صورت گرفتار نہیں ہو گا ۔ ارکان اسمبلی اپنے ہر اول دستوں کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ اگر کوئی رکن اسمبلی گرفتار ہوتا ہے تو اسے بزدلی تصور کیا جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website