counter easy hit

ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کاآج دوسرا روز

Second day

Second day

کراچی……مُلک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کاآج دوسرا روزہے۔مہم کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
گزشتہ روز کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے پولیو مہم کا اغاز ہوا،مختلف شہروں میں پولیو مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔لاہور، بہاولپور، بھکر، چنیوٹ، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالا اور سیالکوٹ سمیت پنجاب دیگر شہروں میں بھی پولیو ورکرز نے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ تین روزہ مہم کے بعد رہ جانے والے بچوں کیلئے مزید دو دن ٹیمیں متحرک رہیں گی۔کوِئٹہ، چمن،پشین،ژوب،لورالائی، شیرانی،موسیٰ خیل، زیارت سمیت بلوچستان کے تمام شمالی اضلا ع میں بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئیں۔ پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والے خاندانوں کے بچوں کو پولیو قطرے پلانےکیلئے باب دوستی پر خصوصی کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں حساس ترین اضلاع میں سخت سیکورٹی میں پولیو مہم جاری ہے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ٹیموں نے گھر گھر جاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائے۔سوات میں ہیلتھ ورکرز نے گھر گھر، بس اڈوں اور اسکولوں میں جاکر بچوں کو قطرے پلائے۔مانسہرہ، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، بنوں اور خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع میں بھی سخت سیکیورٹی کے ہمراہ کے پولیو ورکز نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ادھر خیبرایجنسی میں پولیو کے خلاف مہم 7 روز تک جاری رہے گی اور اس کے لئے 986 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی پولیو مہم جاری ہے