counter easy hit

مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز، افغان باشندے سمیت 27 افراد گرفتار

لودھراں، حافظ آباد اور نوشہرو فیروز میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکےسرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 27 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ،لوٹی گئی رقم ،موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔

Search operations in different cities, arresting 27 people, including Afghans folk

Search operations in different cities, arresting 27 people, including Afghans folk

ڈی پی او لودھراں کےمطابق دنیاپور میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،اس دوران 21 گھروں کی تلاشی لی اور 5 مشکوک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئیں۔ نوشہرو فیروز پولیس نے مورو کے قریب مری موری میں پولیس مقابلہ کے دوران 3 ڈاکو ئوں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم ، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ،تینوں ڈاکو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ حافظ آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک افغان باشندے سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں عدالتی مفرور اور منشیات فروش بھی شامل ہیں. تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website