counter easy hit

اوور بلنگ پر ایس ڈی او، ایکسین کے خلاف شہریوںکا احتجاج

SDO on over billing

SDO on over billing

میٹر ریڈرز افسران کی ایماء پر زائد ریڈنگ ڈال کر بجلی کے بل بھیج رہے ہیں ،مظاہرین
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) اوور بلنگ پر مونجی گراؤنڈ کے مکینوں نے ایس ڈی او اور ایکسین گیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ گیپکو کے افسران زائد بلوں کو ارسال کرکے معاشی قتل کررہے ہیں میٹر ریڈرز بھی افسران کی ایماء پر زائد ریڈنگ ڈال کر بجلی کے بل ارسال کردیتے ہیں مظاہرین چوہدری بہادر،ملک عبد المجید ،کاشف ،محمد سعید ،محمد خالد ،ارشد بٹ ،عاصم خان اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ گیپکو حکام نوٹس لیں ۔