counter easy hit

امریکا میں مکھن سے بنے مجسمے

ہیرسبرگ: امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جنہیں دیکھ کر شائقین

Sculptures made of butter in the United States

Sculptures made of butter in the United States

حیران رہ گئے ہیں۔

پینسلوانیہ کے سالانہ فارم شو میں ایک حصہ مکھن کی مجسمہ سازی کے لئے مختص تھا جہاں فنکاروں نے خوبصورت اور تفصیلی مجسمے بنائے۔ اس میں گوالوں اور مصوروں نے مشترکہ طور پر دیہات کا ماحول تخلیق کیا تھا۔

مجموعی طور پر نصف ٹن مکھن سے کھیتوں کا ایک ماحول بنایا گیا جس میں پہاڑ، میدان اور جانور بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے فلاڈیلفیا کے ماہر مجسمہ ساز بلائے گئے تھے جنہوں نے پہلے دھاتی فریم بنائے اوراس کے بعد ان پر مکھن لگایا جب کہ مجموعی طور پرمصوروں نے مل کر پینسلوانیہ کا منظرنامہ تخلیق کیا۔

اس نمائش میں امریکا کے طول و عرض سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اورفنکاروں کے حیرت انگیز کام کی خوب تعریف بھی کی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website