counter easy hit

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، نواز شریف قازقستان پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے شہر آستانہ پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

SCO meeting, Nawaz Sharif arrives in Kazakhstan

SCO meeting, Nawaz Sharif arrives in Kazakhstan

تنظیمی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے باقاعدہ رکن بنانے کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد ارکان کی تعداد 8 ہو جائے گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے خطے میں اقتصادی ترقی کے ساتھ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی،جبکہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ سی پیک کا رابطہ نہ صرف وسط ایشیا بلکہ اس سے بھی آگے یورپ تک پیدا ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی سائیڈ لائن ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے پا گیا جس کے تحت وہ آج قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان سے ملیں گے، 9 جون(کل) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور منگولیا کے صدر سے ملاقات طے ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ بھی آستانہ پہنچے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website