counter easy hit

سائنس فکشن فلم چیپی کے نئے کلپس جاری

Cheepe

Cheepe

نیویارک (یس ڈیسک) سلم ڈاگ ملینیئر اسٹاردیو پٹیل پہلی بار ہیو جیک مین کے ساتھ۔ ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر سائنس فکشن فلم”چیپی کے نئے کلپس جاری کر دیے گئے ہیں۔ رائٹر وہدایتکار نیل بلوم کیمپ کی اس فلم میں شارلٹو کا پلے، ہیو جیک مین، دیو پٹیل، جوز پابلو کانٹیلو اور سیگورنی ویور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سائمن کنبرگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی چیپی(شارلٹو کاپلے)نامی روبوٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ناصرف سوچنے سمجھنے بلکہ اسکے مطابق ردعمل دینے کی صلاحیت سے لیس ہے۔ ایکشن اور تھرل لیے یہ منفرد سائنس فکشن فلم چیپی کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 6 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔