counter easy hit

سائنس فکشن ایڈونچر فلمانڈیپنڈنس ڈے۔ریسرجنس کا نیاٹریلر منظر عام پر

Science fiction adventure

Science fiction adventure

لاس اینجلس ……ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم انڈیپنڈنس ڈے-ریسرجنس کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔
ہدایتکاررونالڈ ایمریک کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنیوالی خطرناک خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے جو انسانوں کے خاتمے اور دنیا پر قبضے کا خواب لئے زمین پر حملہ آور ہوتی ہیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے حامل طاقتور ہتھیار وں سے لیس اسپیشل ٹاسک فورس کو مد مقابل پاتی ہے ۔ڈین ڈیولین، رونالڈ ایمیریک اورہیرالڈ کلوسرکی مشترکہ پروڈکش میں نامور ہالی وڈ اسٹار لیام ہیمسورتھ اور جیف گولڈ بلم مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں بِل پُلمین،جیسی اُشر، مائیکا منرو، سیلا وارڈ، شارلیٹ گینسبرگ، جوئے کنگ، برنٹ اسپینراورولیم فچنر شامل ہیں۔200ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 24جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم 1996میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی فلم انڈیپینڈس ڈے کا سیکوئل ہے جس میں وِل اسمتھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم اس بار وِل اسمتھ کے بجائے لیام ہیمسورتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔