counter easy hit

مشعل اوباما نے سکول کے بچوں کے ساتھ آخری بار وائٹ ہاؤس میں سبزیاں اگائیں

school children

school children

سبزیوں میں چینی گوبھی کا ایک پودا بھی لگایا گیا ہے جو بعد میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے جایا جائے گا
واشنگٹن (یس اُردو) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وائٹ ہاؤس میں سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر سبزیاں اگائیں ۔
مسز اوباما نے اسکول کے طلباء کو وائٹ ہاؤس میں بلایا اور ان کے ساتھ لان میں اپنی پسندیدہ سبزیاں اگائیں ، مشعل اوباما سات سال سے یہ ایونٹ منعقد کر رہی ہیں ، تاہم یہ ان کا وائٹ ہاؤس میں آخری ایونٹ ہے ۔ ہائی اسکول کے طلباء نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ۔
مہمانوں میں ناسا کے خلاباز کیڈی کولمین بھی شامل تھے ۔ سبزیوں میں چینی گوبھی کا ایک پودا بھی لگایا گیا ہے جو بعد میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے جایا جائے گا ۔