counter easy hit

شیڈول تبدیل، نواز شریف 24 اکتوبر کو وطن پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے ،وہ اب 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔

Schedule change, Nawaz Sharif will return home on October 24ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ نوازشریف 23اکتوبر کوپی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے، نوازشریف کے سیکریٹری حنیف خان بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر آج تیسرے ریفرنس میں بھی فرد جرم عائدہوچکی ہے۔ن لیگ کے سربراہ پر فلیگ شپ ریفرنس میں فرد جرم عائدکی گئی۔

گزشتہ روزاحتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف پر العزیزیہ ملزریفرنس میں بھی فردجرم عائدکی گئی۔ فرد جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے عائد کی گئی۔