counter easy hit

سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان

ریاض: سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے اوروہ اگلے ہفتے ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ سکتے ہیں۔

Saudi Shah Salman is likely to be handed over to the throne in favor of sonبرطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی بادشاہ اگلے ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ دیں گے۔ 81 سالہ سعودی فرمانروا اپنے پاس صرف خادم الحرمین شریفین کی ذمہ داریاں رکھیں گے۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان مشرقی وسطی میں ایران اورلبنان کی طرف مبذول کرلیں گے اوراگرضرورت پڑی تو جنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔دو ہفتے قبل ہی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلافکمیٹی نے  بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ 5 ماہ قبل ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقررکردیا تھا۔