مکہ المکرمہ: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Saudi prince Mashal Bin Abdul Aziz passed away
سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہین اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد الحرام ( مکہ مکرمہ) میں ادا کی جائے گی۔ شہزادہ مشعل اپنے بھائی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے 2006 میں شہزادوں پر متشمل 28 رکنی بیعت کونسل کے چیرمین تھے اور سعودی بادشاہ کے انتقال کی صورت میں اس کے جانشین، ولی عہد اور نائب ولی عہد کا انتخاب یہی کونسل کرتی ہے۔








