counter easy hit

سعودی ماں بیٹی نے ایک ہی دن گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی

ریاض: سعودی عرب میں ماں اور بیٹی نے ایک ہی دن گریجویشن  کی ڈگری حاصل کرلی۔

Saudi Mother Daughter got graduation degree on the same dayاعلیٰ تعلیم کا حصول انسان کا ایک خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وہ کئی مشکل مراحل سے گزرتا ہے اور طرحطرح کے جتن اٹھا تا ہے لیکن یہ خواب اس وقت مزید خوبصورت اور منفرد ہوجاتا ہے جب والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کو اپنا مقصد بنالیتے ہیں اور ایسے میں ماں اور بیٹی کا ایک ہی دن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں۔

ایسا ہی یادگار لمحہ سعودی عرب میں اس وقت پیش آیا جب صالحا اسیری نامی خاتون نے  شادی کے بعد ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کا ارادہ کیا اور چند سال قبل کنگ خالد انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لیا، صالحا کی بیٹی مارم بھی اسی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھیں۔

قابل ِ فخر ماں نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا اور ان کی بیٹی نے بزنس میں گریجویشن کیا، دونوں کو ایک ہی دن گریجویشن کی ڈگریاں تفویض کی گئیں تو یہ منفرد ماں بیٹی مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے تعلیم سے محبت رکھتی تھیں اور اسی جذبے سے انہوں نے شادی کے بعد بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور آج اس مقام تک پہنچیں۔