counter easy hit

ایران سعودی کشیدگی ،پارلیمنٹ میں اہم بریفنگ آج ہوگی

Saudi-Iran tensions Parliament today

Saudi-Iran tensions Parliament today

اسلام آباد………مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایران اور سعودی عرب کے معاملے پرآج قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرا بریفنگ دینگے۔
اپوزیشن کی طرف سے ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر حکومت سے بریفنگ کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعودی ایران معاملے پر ایوان کے بجائےپارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ۔ مشیر خارجہ آج وزارت خارجہ میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو ان کیمرا بریفنگ دینگے۔گزشتہ جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالات کشیدہ ہیں،جس کے اثرات پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔پاکستان کا کردار اہم ہے لیکن حکومت سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں،حکومت ایوان میں بحث کرائے اور پالیسی وضع کی جائے۔اگریہاں بات نہیں کرنا چاہتی تو قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس بلا کرتمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ حکومت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرے۔ حکومت نے سعودی ایران معاملے پر ان کیمرا بریفنگ کی حامی بھری تھی۔