counter easy hit

فریضہ حج کےکامیاب انعقاد پر سعودی حکومت کا عالم اسلام کو بڑا تحفہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی حکومت نے فریضہ حج کے کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد امت مسلمہ کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے عمرہ کی اجازت پر غور شروع کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال کے غیر معمولی حج سیزن کے اہتمام کے بعد جو پچھلے دو ہفتوں میں سخت سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے تباظر میں سخت پابندیوں کے درمیان منعقد ہوا ہے اسی حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے عمرہ کی محدود اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ امور کے انڈر سکریٹری ڈاکٹر حسین الشریف کے مطابق دینی امور کی وزارت کوویڈ 19 میں وبائی امراض کے دوران رواں سال کی حج کے کامیاب تجربہ کے بعد اگلے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات کے طور پر سعودی عرب نے فروری کے آخر میں مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے یا مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے خواہاں افراد کے داخلے کو معطل کردیا تھا۔ بعد میں 4 مارچ کو مملکت نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے عمرہ کو بھی معطل کردیا تھا۔ گزشتہ ہفتے انجام پانے والے فریضہ حج کیلئے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے صرف 10،000 باشندوں کو ہی حج کی ادائیگی کی اجازت ملی تھی۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس جو بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی دونوں مقدس مقامات کے جنرل امور کے صدر ہیں انہوں نے اتوار کے روز اس سال کے حج سیزن کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا۔ وزارت صحت کے مطابق حجاج میں سے کسی کا بھی کرورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا جس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق حج کے دوران کوئی بھی سرکاری اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ اور مدینہ میں مقدس مقامات میں داخل نہیں ہوسکا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website