counter easy hit

ترک صدر کے بیان کا سعودی وزیر خارجہ کے اہم دورہ پاکستان سے کیا تعلق نکل آیا؟ حیران کن حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے۔ جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی آفر۔۔۔!!! اب 1 کی بجائے 4 شادیاں کریں ، پاکستانی مرد حضرات کی سب سے بڑی پریشانی حل کر دی گئی

آج 26 دسمبرکو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کا ایک ایسے وقت میں یہ دورہ ہو رہا ہے جب ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے دباؤ کے باعث ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ پاکستان کو معاشی دشواریوں کے باعث سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے لیے پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مخصوص معاملات پر دباؤ ڈالا ہو۔ سعودی حکومت نے دھمکی دی کہ 40 لاکھ پاکستانی ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کی جگہ بنگلا دیش کے شہریوں کو ویزے دیئے جائیں گے۔ ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اقدام مسلم امہ میں اتحاد ویکجہتی کیلئے اٹھایا گیا تھا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو تقسیم سے بچانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے وقت اور کوششوں کی ضرورت تھی، جس کے باعث ملائیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ اُدھر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے وزارت خارجہ دورے کے دوران دو طرفہ امور، علاقائی صورتحال زیر بحث آئے گی، سعودیہ اور پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے واضح کیا تھا کہ پاکستان پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مسلم ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔

SAUDI, FOREIGN, MINISTER, RELATION, WITH, TAYYAB ERDGON, STTEMENT, BREAKING

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website