counter easy hit

سعودی فٹ بال فیڈریشن: رشوت لینے پرمشہور ریفری پر تاحیات پابندی

ریاض:سعودی فٹ بال فیڈریشن نے معروف ریفری فہد المرداسی پر رشوت لینے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے فیفا کو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 کے ریفریز پول سے ان کا نام خارج کرنے پر زور دیا ہے۔

Saudi Football Federation: Violence on Parishar ParishaSaudi Football Federation: Violence on Parishar Parishar refereer refereeمیڈیا رپورٹ کے مطابق فہد المرداسی نے ایک روز قبل ہی اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے ایک میچ کے نتیجے کو بدلنے کے لیے رشوت لیا تھا جس کے بعد انھیں معطل کردیا گیا تھا۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ریفری مقبول ترین ریفری ہیں جنھیں 2011 میں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے پول میں شامل کیا تھا جس کے بعد انھوں نے برازیل میں ہوئے 2016 ریو اولمپکس اور 2017 میں روس میں کنفیڈریشنز کپ میں اپنے فرائض انجام دئیے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق فیفا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے مزید معلومات درکار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فہد المرداسی پر فٹ بال سے متعلق سرگرمیوں پر تاحیات پابندی کے حوالے سے معلومات کو فیفا دیکھ رہی ہے۔۔فیفا نے مزید کسی بیان سے قبل سعودی فٹ بال فیڈریشن سے مزید معلومات دینے کی درخواست کی ہے۔