counter easy hit

سعودی کرنسی کی قدر یوروا ور ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کا خدشہ

Saudi Euro currency

Saudi Euro currency

پیرس………فرانس کے بڑے مالیاتی ادارے اور بینک سوسائٹی جنرال نے سعودی عرب کی کرنسی ریال کی قدر یورو اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستقبل قریب میں 25 سے 40 فیصد کمی آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
تاہم سعودی عربین مانیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو ریال کی شرح تبادلہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 75 ریال سے نیچے نہیں گرنے دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی مالیاتی ادارے سوسائٹی جنرال نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں سعودی ریال کے ڈالر اور یورو کے مقابلے میں 25 فیصد تک گرنے کا احتمال ہے۔بنک کا کہنا ہے کہ اگر خام تیل کے نرخ 2016ء بھر میں موجودہ سطح پر رہے تو سعودی ریال کی قدر 40 فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے اور سعودی معیشت جو ڈالر پر بے حد انحصار رکھتی ہے اس سے بری طرح متاثر ہو گی بالخصوص مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے۔ سوسائٹی جنرال کے مطابق سعودی عرب میں مقیم بعض سفارتکاروں کا اندازہ ہے کہ کرنسی کی کی قدر میں کمی سعودی حکومت کو درپیش واحد سیاسی خطرہ ہے جس سے زیادہ متاثر سعودی شہری ہوں گے جو اس وقت کم قیمت برآمدات کے ثمرات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔