counter easy hit

سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ حکومتی نہیں

کراچی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کا انتظار سب لوگ کر رہے ہیں، نہ سرف حکومت بلکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی اس دورے کو سراہا جا رہا ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید عباسی نے کہاہے کہ پوری اپوزیشن سعودی ولی عہد کے دورے کو اہمیت دیتی ہے

سعودی ولی عہد کا دورہ قومی ہے ، یہ دورہ کوئی حکومتی دورہ نہیں ہے ، اے آروائی نیو ز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہاہے کہ پوری اپوزیشن سعودی ولی عہد کے دورے کو اہمیت دیتی ہے ، سعودی ولی عہد کا دورہ قومی ہے ، یہ دورہ کوئی حکومتی دورہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر اپوزیشن کو بھی دعوت دی جانی چاہئے تھی لیکن حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دعوت نہیں دی گئی ، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور ان کے شاندار استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، شاہی ڈاکٹرز، شاہی سیکیورٹی، شاہی اسٹاف پر مشتمل 235 رکنی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے،،سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں سعودی ولی عہد کے طیارے کو پروٹوکول دیں گے، ایئرپورٹ پر اترتے ہی سعودی ولی عہد کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئرپورٹ پر سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال کریں گے