counter easy hit

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے خانہ کعبہ اور مدینہ میں روضہ رسول کے اندر جانے کا شرف حاصل ہوا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے میں وزیر اعظم بنا ہوں مجھے سعودی عرب 2 بار جانے کا شرف حاصل ہوا۔ مجھے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے خانہ کعبہ اور مدینہ میں روضہ رسول کے اندر جانے کا شرف حاصل ہوا جو میرے لئے میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان آج ایوان صدر اسلام آباد میں انتہائی اہم مصروفیات کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ بھارتی دورے پر روانہ ہو جائینگے جہاں انکی بھارتی وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرکاری طور پر بتایا کہ سعودی کرائون پرنس و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان عوامی جمہوریہ چین کے انتہائی اہم دورے پر جمعرات کو بیجنگ پہنچیں گے اور جمعہ کی شام واپس چلے جائینگے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو ایوان وزیراعظم میں عشائیہ کے دوران سعودی کرائون پرنس کو سی پیک کا تیسرا پارٹنر بننے کی پیشکش کی۔ چین سعودی عرب سے خام تیل خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ اسکے بعد انڈیا‘ جاپان‘ جنوبی کوریا کے نام آتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو متنازعہ بنانا اور دورے کے دوران سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات اور نفرت انگیز مہم چلا نے اور مختلف تنظیموں کے ذریعے احتجاجی مظاہرے کی کوشش کرنے میں دو سیاسی جماعتوں ،3 مذہبی جماعتوں اور13 این جی اوز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر با قاعدہ ایک پلاننگ کے تحت نہ صرف یہ سب کچھ کیا جا رہا تھا بلکہ دوغیر ملکی خفیہ ایجنسی اس قدر متحرک تھیں کہ بھاری فنڈنگ کر کے باقاعدہ احتجاجی مظاہروں کو کرانے کیلئے مختلف گروپوں کو تیار کیا گیا تھا ۔ترکی میں قتل ہونے والے صحافی ،یمن اور شام کے مسئلے کو ایشو کے طور پر مظاہروں میں استعمال کیا جانا تھا ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے 112ایسے اکاؤنٹس کے حوالے سے اداروں نے کوائف حاصل کر لئے ہیں، ان اکاؤنٹس کو باقاعدہ 2 سیاسی جماعتوں،3 مذہبی جماعتوں اور 13این جی اوز نہ صرف آپریٹ کر رہی تھیں بلکہ ان کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلا جا رہا تھا ۔