counter easy hit

سعودی عرب میں پہلی بار خاتون میونسپل کونسل انتخابات میں کامیاب

Saudi Arabia's first female municipal council

Saudi Arabia’s first female municipal council

سلمیٰ بنت ہزاب ال اوتیبی نے مکہ سے الیکشن میں حصہ لیا ، الیکشن میں سات مرد اور دو دیگر خواتین امیدواروں نے بھی حصہ لیا
ریاض (یس اُردو ) سعودی عرب میں ہونے والے تاریخی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون نے مکہ کی میونسپل کونسل میں نشست جیت لی ہے ۔ سعودی عرب جیسے قدامت پسند معاشرے میں پہلی بار خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیا گیا ۔ انتخابات میں بڑی تعداد میں خواتین ووٹرز نے حصہ لیا جبکہ مکہ سے میونسپل کونسل کی نشست پر الیکشن لڑنے والی خاتون سلمیٰ بنت ہزاب ال اوتیبی نشست جیت کر سعودی عرب کی تاریخ میں الیکشن میں کامیاب ہونے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ سلمیٰ بنت ہزاب ال اوتیبی کے علاوہ اس نشست کے لئے سات مرد حضرات جبکہ دو دیگر خواتین بھی مقابلے میں شامل تھیں ۔