counter easy hit

سعودی عرب کا ایوانکا کی ویمن انٹر پرینیورز کیلئے 100 ملین ڈالرز کا چندہ

سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی ویمن انٹر پرینیورز فنڈ کے لئے 100 ملین ڈالرز کا چندہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Saudi Arabia's donations of $ 100 million for avanika Women Inter preneours

Saudi Arabia’s donations of $ 100 million for avanika Women Inter preneours

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ٹویٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے دوران مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو کلنٹن فاؤنڈیشن کے لئے سعودی عرب سے چندہ لینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چالاک ہلیری کہتی ہے کہ ہمیں سعودی عرب اور دیگر ملکوں کو نفرت کے لئے چندہ دینے سے روکنے کا کہنا چاہیے، میں ہلیری سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ان ملکوں سے کلنٹن فاؤنڈیشن کیلئے لئے گئے 25 ملین ڈالرز واپس کرے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کلنٹن فاؤنڈیشن نے سعودی عرب سے 10 سے 25 ملین ڈالرز کا چندہ وصول کیا تھا۔ کلنٹن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق یہ چندہ اس وقت نہیں دیا گیا تھا جب ہیلری کلنٹن امریکا کی وزیر خارجہ تھیں جبکہ ایوانکا ٹرمپ کو سعودی عرب سے 100 ملین ڈالرز کا چندہ ایسے وقت دیا گیا ہے جب ان کے والد امریکی صدر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website