counter easy hit

سعودی عرب: پولیس اور ٹریفک میں خواتین کے تقرر کا مطالبہ

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کو تعینات کیا جانا لازمی ہے

Saudi Arabia: Women's appointment in police and trafficسعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے دو ارکان میجر جنرل عبداللہ سعدون اور فیصل الفاضل نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کا تقرر ایک سماجی ضرورت ہے اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کی تعیناتی لازمی ہو گئی ہے۔ ان کے بقول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لی جانے والی خواتین سے خواتین اہلکار ہی اچھے طریقے سے نمٹ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں خواتین کو پولیس اور نیشنل گارڈز وغیرہ میں بھی بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔