counter easy hit

سعودی عرب 100 ٹاپ ٹیکس دہندگان کو ایک سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کرے گا

saudi-arabia-will-issue-one-year-multiple-visa-to-top-tax-payers

saudi-arabia-will-issue-one-year-multiple-visa-to-top-tax-payers

اسلام آباد (یس نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی سے ایوان ہائے تجارت وصنعت کے کل پاکستان وفاق کے صدر عبدالرﺅف عالم نے ملاقات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کے بارے میں اہم حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سعودی سفارتخانے میں سعودی سفیر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کم وبیش ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

 فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرﺅف عالم نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ برادر ملک سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی جو ان کے دیرینہ دوست اور بھائی ہیں نے ان کی یہ درخواست منظور کرلی ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے 100 ٹاپ ٹیکس پئیرز کو ایک ایک سال کے ملٹی پل ویزے جاری کرے گا۔ عبدالرﺅف عالم ایف بی آر کے چیئرمین سے ان 100 بڑے بزنس مینوں کے نام ان کی کمپنیوں بزنس کے نام ان کے نیشنل ٹیکس نمبر ان کے ادا کردہ ٹیکس رقوم کے کوائف آئندہ ہفتے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی کو پیش کردیں گے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے سعودی سفیر کو تجویز دی کہ سعودی عرب کو صرف تیل کی برآمد پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ دبئی سمیت خلیجی ریاستوں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی طرح صنعت وتجارت کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط تر کرنا چاہئے۔ سعودی عرب کو پاکستان کےساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے یہاں کے بڑے بڑے بزنس مینوں کو ملٹی پل (MULTIPLE) ویزے سال سال کے جاری کرنے چاہئے۔ سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی نے کہا کہ آپ ایک سو ٹاپ ٹیکس پئیرز کے کوائف بمعہ درخواست ویزہ کے بھیجیں وہ اگلے ہی روز سال سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کردیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website