counter easy hit

سعودی عرب سے رشتہ اسلام کی بنیاد پر ہے ۔ کشمیر کی آزادی کا نجات دہندہ عمران خان ہی بنے گا

جدہ (نوید فاروقی) اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹس اور جرنلسٹ فائونڈیشن پاکستان گلف ریجن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈ پٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چوہدری کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔ او کے یو جے اور جرنلسٹ فائونڈیشن پاکستان گلف ریجن کے عہدیداران کی شرکت۔ جس میں افتخار چوہدری سے ملکی صورتحال اور آزاد کشمیر سمیت پاکستانی سیاست بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اگر اسے سیکولر بنانے کی کوشش کی گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے کشمیر کی آزادی کا نجات دہندہ بھی عمران خان ہی بنے گا اس کا ثبوت کشمیر سے بیرسٹر سلطان محمود اور درجنوں سیاست دانوں کا تحریک انصاف میں شامل ہونا آپ کو نظر آ رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ اب کشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف اب ایک قوت بن کر سامنے آ رہی ہے۔

میر پور الیکشن میں جیت بیرسٹر سلطان محمود کی ہو گی ۔میں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر فورم پر ہمیشہ سے ہی آواز بلند کی ہے قونصلیٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اب قونصلیٹ پہلے سے کچھ بہتر کام کر رہا ہے لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے نادرا کا سیکشن اب پہلے سے بہت بہتر کام کر رہا ہے اور امید ہے آفتاب کھوکھر اوورسیز کے لئے مزید اچھے اقدامات کریں گے

سفیر پاکستان کو چاہیے کہ سکولوں کا مسئلہ جلد دے جلد حل کروائیں تاکہ ہزاروں بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت اور ہر فورم پر آپ کی آواز بلند کرتی رہے گی ۔پاکستان میں آج جو تھوڑی بہت خوشحالی نظر آ رہی ہے وہ صرف اور صرف اوورسیز پاکستانیوں کی مرہون منت ہے سعودی عرب سے ہمارا رشتہ اسلام کی بنیاد پر ہے ریالوں کی بنیاد پر نہیں اور انشاء اللہ اس میںمزید بہتری آئے گی سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا قانونی اور اخلاقی فرض ہے حج میں کرپشن کچھ کم ہوئی ہے

مگر کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے کرپشن کرنیوالے پاکستان میں کھلے عام پھر رہے ہیں صوبوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میںصوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہیں چائینہ گوادر روٹ تبدیل کر کے حکومت خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف اور جرنلسٹ فائونڈیشن کی جانب سے مبشر لقمان پر تا حیات پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے آزادی صحافت پر حملہ تصور کیا گیا۔

سردار منظور خان، چوہدری معروف اور مصطفی خان نے کشمیر ایشو پر کھل کر بات کی۔ تقریب میں سردار منظور خان، چوہدری معروف، نوید فاروقی، فضل مہمند،ناصر مرزا، نعم الحق، محمد وسیم، سردار عثمان،نصیب تنہا نے شرکت کی۔ انجینئر افتخار چوہدری نے صحافتی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

News

News