counter easy hit

سعودی عرب میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Helicopters Fall Destroyed

Helicopters Fall Destroyed

ریاض (یس ڈیسک) سعودی عرب میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب میں عراق کی سرحد سے متصل علاقے حفر البطین میں واقع ’’کنگ خالد ملٹری ایئربیس‘‘ کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کررہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا، واقعے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کوئی خرابی نہیں تھی تاہم حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔