counter easy hit

سعودی عرب، میلانیا ٹرمپ نے مکمل سیاہ لباس پہنا

میلانیا ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے میں مکمل سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے،انہوں نے سر پر اسکارف نہیں لیا ہے، انہوں نے شاہ سلمان سے ہاتھ ملایا۔

Saudi Arabia, Melania Trump robe full black dress

Saudi Arabia, Melania Trump robe full black dress

ان کی آمد سے پہلے ہی سعودی وزیر خارجہ نے واضح کردیا تھا کہ امریکی خاتون اول میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ جیسا لباس چاہیں پہن سکتی ہیں۔ کہاوت مشہور ہے کہ جیسا دیس، ویسا بھیس، لیکن اب زمانہ تھوڑا مختلف ہے، اب اپنے میزبان سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خود کو اس کے ثقافتی رنگ میں ڈھالنا ضروری نہیں۔

اسی طرح جب آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے سر ڈھانپنے کی کوئی حجت نہیں کی۔ طیارے سے باہر آئیں تو میلانیا ٹرمپ نے مکمل سیاہ رنگ کا جمپ سوٹ پہن رکھا تھا ۔ ان کی آمد سے پہلے ہی سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر یہ بیان دے کر واضح بھی کرچکے تھے کہ سعودی خاتون اوّل اور ان کی بیٹی دورۂ امریکا میں جس طرح کا لباس پہننا چاہیں پہن سکتی ہیں، ان کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں۔

پہلی نظر میں ایسا ضرور دکھائی دیا کہ شاید میلانیا عبایا پہن کر آئی ہیں، اس پر سوشل میڈیا پر بحث بھی چل نکلی کہ آیا یہ جمپ سوٹ ہے یا عبایا۔
اس دورے میں امریکی صدر کی بیٹی ایونکا اور ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی ان کے ساتھ ہیں، یہ دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیں اور سعودی عرب جانے کے لیے انہوں نے باقاعدہ اپنے مذہبی پیشوا یہودی ربی سے پیشگی اجازت بھی لی۔ ایوانکا سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں بھی شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website