counter easy hit

سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں :شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج تیسرے روز بھی بحث جاری رہی ، تحریک انصاف کی شیریں مزاری کا کہنا ہے سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے کہا ہمیں سمجھنا چاہیئے کہ کیا کرنا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہمیں اقوام متحدہ کے چارٹر میں رہتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں حکومت پارلیمنٹ کو حقیقی صورتحال سے آگاہ ہی نہیں کرنا چاہتی، اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا۔ یمن میں خانہ جنگی اور سعودی عرب کی سالمیت کے حوالے سے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تیسرے روز بھی ہوا۔

بحث کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے اپنی تقریر میں کہا سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا یمن میں 20 سال میں 5 انقلاب آئے ، ہمیں سمجھنا چاہیئے کہ کیا کرنا ہے۔

مسلم لیگ نواز کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کہتے ہیں مشرقی وسطی میں دیرپا امن کا فیصلہ مذاکرات سے ہوگا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر میں رہتے ہوے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت پارلیمنٹ کو حقیقی صورتحال سے آگاہ نہیں کرنا چاہتی۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا پاکستان کسی جنگ میں براہ راست ملوث ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ سینیٹر مظفر حسین کا کہنا ہے یمن کا تنازع فوجی نہیں سیاسی بحران ہے۔