counter easy hit

سعودی حکومت نے پاکستان سے فوج کی مدد مانگ لی

Saud al Faisal

Saud al Faisal

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے پاکستان سے فوج کی مدد مانگ لی ہے، ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان سے فوج کی مدد سعودی عرب کے دورے پر موجود دفاعی وفد سے گفتگو میں کی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے سعودی حکام سے کہا ہے کہ سعودی عرب فوج بھجوانے سے متعلق فیصلہ پاکستانی قیادت کریگی جبکہ پاکستانی وفد سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم کومکمل بریفنگ دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی سلامتی و خارجہ امور کیلئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز ریئر ایڈمرل کلیم شوکت، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز ایئر وائس مارشل مجاہد انور اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔