counter easy hit

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے غریب افراد کیلئے 50 ٹن کھجوروں کا عطیہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) برادراسلامی ملک سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے پاکستان کو 50 ٹن کھجوروں کا خصوصی عطیہ ضرورت مند افراد کیلیے دیا گیا ہے۔ پاکستان کے لیے اسلام آباد میں دیا گیا یہ کے لیے ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے 47 ممالک کے غریب افراد کی مدد کے لیے مختلف فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹرڈاکٹر محمد العثمانی نے کھجوروں کا یہ عطیہ پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس کے حوالے کیا ہے۔
یہ کھجوریں پاکستان کے علاقوں سندھ میں کشمور، بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور وزیرستان کے علاقے وانا میں تقسیم کی جائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website