counter easy hit

سعودی عرب: خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے مزید 4 کارکن گرفتار

ریاض: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے مزید 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

Saudi Arabia: Four more workers working for women's rights were arrestedواضح رہے یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جبکہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ سے پابندی ختم ہونے میں محض چند ہفتے باقی ہیں۔

اس ضمن میں گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا تھا کہ سعودی پولیس نے 7 کارکنان کو حراست میں لیا ہے، جن میں زیادہ تر وہ خواتین ہیں جنہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ کے حق اور سعودیہ میں نافذ مردوں کی سرپرستی کے نظام کے خاتمے کے لیے مہم چلائی تھی۔

واضح رہے کہ مردوں کی سرپرستی کے نظام میں خواتین کو ہر اہم فیصلے میں اپنے مرد رشتہ داروں سے اجازت لینا لازم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ یورپ اور امریکا میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی اور انہوں نے مغربی اتحادیوں سے اپنی متعارف کردہ اصلاحات کی حمایت کرنے پر زور دیا۔

جس کے سبب حالیہ واقعات پر مغربی ممالک کی جانب سے تنفید نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ زیر حراست لیے گئے 7 افراد میں سے 2 مرد اور ایک نامعلوم کارکن ہے، اس بات کی ہیومن رائٹس واچ ڈاگ نے بھی تصدیق کردی۔