counter easy hit

سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے حاضر ہوں، سہیل تنویر

Sohail Tanvir

Sohail Tanvir

جدہ (سید مسرت) پاکستان کیT-20 ٹیم کے مستند آل راونڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ جب بھی میری خدمات کی ضرورت پڑی میں جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی ائے) اور سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے حاضر ہوں۔

وہ جدہ میں شائقین کرکٹ کی مقبول تنظیم جے سی ائے کی ایک تقریب میں جو جدہ اور ریاض کے درمیان بین الصوبائی دو ایک روزہ میچ کی وننگ ٹرافی کی رسم افتتاح کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

سہیل تنویرجو ان دنوں عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ المنورہ کی زیارت کے لئے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے ہیں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مجھے اس محفل میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انھوں نے جے سی ائے کی تعریف کی جو سعودی عرب میں کرکٹ کی مقبولیت اور فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔ میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے اپنے تعاون کی یقین دلایا اور کہا جب بھی میری خدمات کی ضرورت پڑی میں جے سی ائے اورسعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے لئے حاضر ہوں۔

تقریب کی صدارت ٹرافی کے اسپانسر ALSکے ایگز یکٹو ڈائریکٹر افضل احمد شیخ کررہے تھے جبکہ پاکستان قونصلیت جنرل جدہ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تحسیم الحق حقی ، اعزازی مہمان تھے۔

ان کے علاوہ اشفاق علیم، محمد علی جرار ، اسماعیل یمانی اورجدہ میں کرکٹ کی کئی نمایاں شخصیات بھی مدعو تھی۔

Sohail Tanvir Visits Jeddah

Sohail Tanvir Visits Jeddah

تحسیم الحق حقی نے اپنے خطاب میں کہا سہیل تنویر کی موجودگی سے کھلاڑیوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور انہیں سیکھنے کا بھی موقع ملا ہے۔

اس طرح مستند اور اسٹار کھلاڑیوں کی آمد سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

انھوں نے سہیل تنویر جے سی ائے کے چیئرمین ڈاکٹر زین العابدین، نائب چیئرمین محمد اقبال چودھری، ڈائریکٹر سمیر ندال ، صدر اعجاز احمد خان، نائب صدر حامد رانا، سیکریٹری جنرل ہارون عبداللہ، اسپانسر افضل شیخ اور دیگر تمام اراکین اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور جے سی اے کی ٹیم کی ALSانٹر سٹی میچ میں کامیابی کی دعا کی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔