counter easy hit

سعودی عرب نےمقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے بعض حصوں کوضم کرنےکا اسرائیل کا اعلان مسترد کر دیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے بعض حصوں کو ضم کرنے کا اسرائیل کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کے حصول کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ہر اقدام کی مخالفت کرے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اور الگ آزاد وطن کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔ادھر فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے الحاق کی تجاویز کے خلاف احتجاجاًتناظر میں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے خاتمے کے اعلان کے بعد سی آئی اے کے ساتھ روابط معطل کر دیئے ہیں۔تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل صائب ارکات ویڈیو کال کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کو اس اقدام سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ سکیورٹی تعاون سمیت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ معاہدوں کی مزید پاسداری نہیں کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website