counter easy hit

اب غیر ملکیوں کوویزا لینے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ ۔۔ سعودی عرب نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے زائرین کی مشکلات کو مزید کم کرنے کیلئے ای ویزہ کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ ای ویزہ کے اجراء کے باعث زائرین کو سفارتخانوں میں نہیں جانا پڑے گا بلکہ انہیں آن لائن ہی ویزہ جاری کر دیا جائے گا ۔
وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالاعزیز وازن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے جو سعودی سفارتخانہ جائے بغیر عمرہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اس کے ذریعے وہ زائرین کو ملنے والی سہولتوں سےمتعلق آگاہی بھی حاصل کر سکیں گے۔
جدہ میں الیکٹرانک ویزہ کے پہلے مرحلے سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ زائرین سعودی عرب میں قیام کے دوران سہولت کے ساتھ مذہبی فریضہ ادا کرسکیں ۔اس سلسلہ میں وزارت کے حکام نے عمرہ کیلئے خدمات فراہم کرنے والے منتطمین کے ساتھ ای ویزہ سے متعلق بات چیت کی۔