counter easy hit

سعودی عرب کا بیرون ممالک رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد کیے جانے کی افواہیں اب دم توڑ گئی ہے
ریاض (یس اُردو) سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت بیرون ممالک رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد نہیں کر رہی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد کیے جانے کی افواہیں اب دم توڑ گئی ہے ۔سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ خام تیل کی کم قیمتوں کے باوجود حکومت کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی اور نہ ہی ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد پر رقوم کی منتقلی پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے سعودیہ عرب میں مقیم غیرملکی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلے نے رمضان اور عید کا لطف دوبالا کر دیا ہے ۔