counter easy hit

ن لیگ کی غیر منصفانہ اور عدم توجہ سے عوام ن لیگ سے اعتبار کرنا چھوڑ رہی ہے، سرفراز بٹ

Sarfraz Butt

Sarfraz Butt

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )ن لیگ کی غیر منصفانہ اور عدم توجہ سے عوام ن لیگ سے اعتبار کرنا چھوڑ رہی ہے اور ن لیگ کیخلاف نعرے بازی بھی دھڑے سے کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سرفراز بٹ کونسلر آف صادق آباد نے کیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ صرف عوام سے وعدے اور کھوکھلے جذبات کا اظہار کرتی ہے عرصہ دراز سے ن لیگ نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے ،نے عوام کو صادق آباد میں سکول ، سوئی گیس اور واٹر سپلائی کے نظام کو عوام تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا تین سال گزر چکے ہیں عوامی نمائندں نے چکوڑی شیر غازی اور صادق آباد میں کوئی بھی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں عوام ان کو ووٹ دے کر خود کو کوس رہی ہے لہذا عوامی نمائندوں سے گزارش ہے کہ عوام کی اُمیدیں آپ سے وابسطہ ہیں ان کی اُمیدوں کو نہ توڑا جائے اور ان سے کیے وعدے جلد سے جلد پورے کیے جائیں