counter easy hit

سردار ظہور اقبال کا قریبی دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

پیرس ( نمائندہ خصوصی سے )  ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شمع فوڈ انٹرنیشنل کے مالک معروف بزنس مین سردار ظہور اقبال کی جانب سے قریبی دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔سردار ظہور اقبال نے اس موقع پرکہا کہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب کم از کم ستر گنا بڑھا دیتے ہیں۔ اس میں امت محمدیہؐ کیلئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ روزہ وہ مبارک عمل ہے کہ جس کے بارے میں خدا تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ خالص میرے لیے ہے اور میں ہی اپنے بندہ کو اس کا اجر دونگا۔ روزہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب اور خوشنودی حاصل کی جاتی ہے۔ اس سے ذہنی و قلبی اطمینان نصیب ہوتا ہے، خواہشاتِ نفس دب جاتی ہیں، دل کا زنگ دور ہو جاتا ہے، انسان گناہوں، فواحشات اور بے ہودہ باتوں سے بچ جاتا ہے۔ روزہ کے ذریعے مساکین و غرباء سے ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ غریبوں ، یتیموں اور مساکین کی مدد کریں اور اللہ تعالٰی کو راضی کرلیں۔

Sardar Zahoor Iqbal, arranged, a, dinner, in, favor, of, friends, in, Paris

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website