counter easy hit

سردار محمد اخلاق مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر منتخب ہوگئے

Chaudhry Riaz Papa

Chaudhry Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) سردار اخلاق کو چوہدری ریاض پاپا;جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے نائب صدر مقرر کر دیا۔

پی ایم ایل این فرانس کی طرف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق کلر سیداں کی معروف سماجی شخصیت سردار محمد رزاق مرحوم کے صاحبزادے سردار محمد اخلاق مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر منتخب ہوگئے۔

انہیں منتخب ہونے پر سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض ، مسلم لیگ ن کے رہنماءشیخ عبدالقدوس، شیخ خورشید ، شیخ محمد جاوید، زاہد نعیم قاضی ، سردار محمد تاج ، سردار اشتیاق مٹھو، سردار محمد آفاق، سردار محمد وسیم ، شیخ ذوالفقار بھٹو ودیگر نے انہیں مسلم لیگ ن فرائس کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سردار اخلاق کو صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا,جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے نائب صدر مقرر کیا ہے ۔جبکہ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے بھی سردار اخلاق کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے۔