counter easy hit

سردار عتیق احمد خان ، ملک محمد نوازخان کو حلقہ ایل اے ۸ کوٹلی ۱ ساتویں بار مسلسل الیکشن میں کامیابی

Nabeel Shabir janjuaa

Nabeel Shabir janjuaa

لیوٹن برطانیہ (نمائندخصوصی) لیوٹن برطانیہ کی نامور کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت نبیل شبیر جنجوعہ نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان ، ملک محمد نوازخان کو حلقہ ایل اے ۸ کوٹلی ۱ ساتویں بار مسلسل الیکشن کامیابی۔

راجا نصیر ، راجا نثار ، سردار فاروق سکندر حیات خان اور چوہدری یاسین کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور ہم سب ان سب رہنماوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اہلیان کوٹلی نے ہمیشہ کوٹلی کی عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا ۔ کوٹلی کی غیور عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے اب ہمیں مل جل کر آذاد کشمیر کی ترقی کے لئے کام کرنا ہونگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نواز کوٹلی کی پہچان بن چکے ہیں کوٹلی کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور خصوصی توجہ دی اسی لئے عوام نے انہیں منتخب کیا ۔ ملک محمد نوازخان کوٹلی کی عوام کے ترجمان ہیں اور ان سے بہتر کوٹلی کے حالات کوئی نہیں جانتا ۔ کوٹلی سے ملک محمد نواز خان کو ہرانے والی بات اب ایک خواب ہی بن کر گیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار عتیق احمد خان ، ملک نواز خان ، راجا نصیر ، راجا نثار ، سردار فاروق سکندر حیات خان اور چوہدری یاسین آزاد کشمیر اور خصوصا اپنے حلقوں کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور آزاد کشمیر کو تعمیر و ترقی کا استعارہ بنائیں گے۔