counter easy hit

سرائے عالمگیر وگردونواح میں 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام بلبلا اُٹھے

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھو)سرائے عالمگیر وگردونواح میں 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام بلبلا اُٹھے،بچے وبوڑھے و خواتین بے ہوش ،ہسپتالوں ،کلینکوں پر ایمر جنسی کا سماں ،سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ جاری ،افطاری کے وقت قدرت الہی جوش میں آئی اور ابر رحمت نے موسم بدل دیا ،تفصیل کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے روزہ دار نوجوانوں ،خواتین ،بوڑھوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے عوام نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیاجبکہ عوام نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب کی الیکشن مہم کے دوران 6ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ کے نعرے کو ایک بار پھر دہرا دیا اور کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کہلوانے والے وزیراعلیٰ پنجاب قوم سے معافی مانگتے ہوئے فی الفور مستعفی ہوجائے ،جبکہ وفاقی وزراء TV،اخبارات میں سحر و افطار،تراویح میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا جھوٹ بولتے ہوئے یاد رکھے کہ جھوٹے شخص پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ نے لعنت فرمائی ہے ،سوشل میڈیا پر بھی موجودہ حکومت کوتحصیل سرائے عالمگیر میں دوران سحر و افطار،تراویح سمیت 18/18گھنٹے لوڈشیڈنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جملے کستے نظر آتے ہیں عوام کا کہنا ہے یہاں پر لوگ گرمی سے بے حال ہوکر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان لندن کے پارکوں میں فیملی کیساتھ واک کر نے میں مصروف ہیں ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے واٹر سپلائی بھی بند ہوچکی ہے جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹس پر عوام دن بھر بجلی اور اپنی باری کا انتظار کر تے رہتے ہیں جبکہ کئی لوگ مجبورہو کرپینے کیلئے گندہ پانی استعمال کر رہے ہیں جبکہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا سماں لگ رہاہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکوں کے بیڈ بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں، عوام کی تمام تر پریشانیوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے باوجود دنیاوی خداوں کواحساس نہ ہوا تو افطاری کے وقت قدرت الہی کو جوش آیا اور تحصیل بھر میں زور کی بارش نے موسم بدل دیااور ہر طرف جل تھل ہوگیالوگوں نے اخدا کا شکر ادا کیا ۔