counter easy hit

سرائے عالمگیر:پرانی جہلم میں ائیر پورٹس کا قیام دن رات جہازوں کی آمدورفت کا سلسلہ عروج پر ،

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )سرائے عالمگیر:پرانی جہلم میں ائیر پورٹس کا قیام دن رات جہازوں کی آمدورفت کا سلسلہ عروج پر ، جہازوں کی نچلی پروازوں سے چینگ چی آٹورکشہ ، اور موٹر سائیکل سوار حادثوں کا شکار ، ذرا سی عدم توجہی سے لوگوں کا سامان گم ہونا اور روز حادثات معمول بن گیے عوام خوفزدہ،ماٹھے معززین کی سرپرستی کی وجہ سے مقامی پولیس کے چھاپے بھی حالات تبدیل نہ کر سکے، ائیر پورٹ انچارجز ،روشن،کاکا،حیدر علی،صابر، شمیم عرف پینو،روپا،گوگو،گونو،اور سزا یافتہ شمع کی زیر نگرانی ہیروین اور انجکشن کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا منصوبہ آخری مرحلے میں داخل تفصیل ضلع گجرات کی سب سے چھوٹی تحصیل سرائے عالمگیرجہاں دوسر مسائل میں نمبر 1 ہے دیکھا جائے توکچھ خاص لوگوں کی خاموش حمایت کی وجہ سے غیر قانونی کاموں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی سرائے عالمگیر کی نواحی آبادی پرانی جہلم جہاں کرائے کے مکانوں میں رہنے والے زیادہ تر غریب دیہاڑی دار لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے کو اگر گہرائی کی نظر سے دیکھا جائے تو بہت سے راز آشکار ہوتے ہیں اوربعض کرایے کے مکانوں میں رہنے والوں کے ساتھ مقامی لوگ بھی ان گندے دھندوں میں شریک ہو چکے ہیں اس وقت اس علاقے میں جوئے شراب کی محافل تو عام سی بات ہے دیگر بہت سے ایسے جرائم جن میں خوبرولڑکیوں کی سپلائی ، چوری چکاری،سمیت غیرقانونی کاموں جو قانون اور عام لوگوں کی نظر میں ناقابل معافی جرم ہیں کے لیے نوجوانوں بھی دستیاب ہیں جبکہ ذرایع کے مطابق بعض ماٹھے معززین جنہوں نے بعض پولیس ملازمین سے سازباز کر رکھی ہے کی سرپرستی کی وجہ سے یہاں ہیروین فروشی صنعت کا درجہ اضتیار کر چکی ہے مقامی معززین علاقہ خرم ،منیر عرف پپو، ڈاکٹر تصور، چوہدری زاہد، مرزا سلطان عرف ٹیپو،محمدشفیق ،عابد علی ،حاجی رفیق،اصغر علی،محمد رمضان،اللہ دیتہ،محمد پرویز،محمد بشیر،محمد عمرنے اپنے تحریری بیان میں کہاکہ اس میں شک نہیں کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس ثنا اللہ ڈھلو نے گزشتہ عرصے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں کرکے کسی سفارش کو نہ مانتے ہوئے جرائم پیشہ عناصرجواری شرابی بشمول ہیروین فروشوں کو جیلوں میں بند کیا اور یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا لیکن ملزمان کے جیل میں ہونے کے باوجود گندے دھندے جاری ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ ان مکرودہ دھندوں کے نگران پس پردہ راہ کرکام کرتے ہیں اور کسی ایک کے پکڑے جانے کے بعد دوسرا جگہ لے لیتاہے جس کی وجہ سے ہنوز یہ دھندہ جاری ہے اور ہم مختلف اوقات میں پریشانیوں کا سامنا کرتے رہتے ہیں شاید سکون یہاں کے عوام کا نصیب نہیں ہے انہوں نے ڈی پی او گجرات پولیس، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سے اہلیان علاقہ کی طرف سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بچوں کو مزید تباہی سے بچائیں ہیروین اور انجکشن کا استعمال کرنے والے تو صرف اپنی جان کے دشمن ہیں ہیروین فروخت کرنے ولوں سمیت ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی فوری اور سخت کاروائی کی سخت ضرورت ہے ۔