counter easy hit

سنجے دت رہائی کے بعد ساتھی قیدی کی زندگی پر فلم بنائیں گے

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

پونا……جیل سے باہر آکر کیا کرنا ہے منا بھائی نے سوچ لیا ،سنجے دت کو جیل میں نئی کہانی کا اسکرپٹ مل گیا ،رہائی کے بعد اپنےساتھی قیدی کی زندگی پر فلم بنائیں گے،چھپن سال کے سنجے دت پچیس فروری کوپونے کی جیل سے رہا ہورہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو جیل میں ایک قیدی نے بہت متاثر کیا ،اس قیدی کی دکھ بھری کہانی نے منا بھائی کا دل پگلا دیا۔وہ باہر آکر اس قیدی کی زندگی پر فلم بنانے کاارادہ رکھتے ہیں،ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ اسی سال ہو گی۔