counter easy hit

سنجے دت کی دوبارہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بے چینی حد سے تجاوزکرگئی

Sanjay Dutt was doing the film shooting again to cross the anxiety

Sanjay Dutt was doing the film shooting again to cross the anxiety

ممبئی: بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت نے اپنے کرئیرمیں بہترین اداکاری کے باعث متعدد بلاک بسٹرفلمیں دیں تاہم اسلحہ کیس میں سزا کاٹنے کے بعد اب وہ دوبارہ سے فلم کی شوٹنگ کے لئے بے چین ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پرشوٹنگ کا پہلا روز بہت جذباتی ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سے جب فلموں میں دوبارہ انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہدایتکارامنگ کمارکی نئی فلم “بھومی” کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری میں کرنے جارہے ہیں جس کے حوالے سے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ یہ فلم ایک باپ اور بیٹی کی کہانی پرمبنی ہے۔

سنجے دت ایک بار پھر ’’بلو بل رام‘‘ کے روپ میں نظرآئیں گے

ایک بار پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گرہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سنجے دت کا کہنا تھا کہ اداکاری بالکل تیراکی یا گاڑی اورسائیکل چلانے کے مانند ہوتی ہے جو آپ کبھی بھی نہیں بھولتے لیکن آگرہ میں فلم کے سیٹ پرشوٹنگ کا پہلا روز میرے لیے بہت جذباتی ہوگا جس کا مجھے شدت سے انتظارہے۔

جیل میں گیتا کے ساتھ قرآن کا بھی مطالعہ کیا، سنجے دت

سنجے دت کا مزید کہنا تھا کہ متعدد فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن ان کے کرداروں سے مطمئن نہیں تھا اس لئے ایک ایسی فلم کا انتخاب کیا جس کی کہانی معاشرے کے عام آدمی پر مبنی ہے، مجھے اس فلم کے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فوریطورپرمحسوس ہوا کہ یہ وہی فلم ہے جس سے میرا کرئیرایک بار پھر سے شروع ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website