counter easy hit

سنجے دت کا آٹو رکشہ میں ممبئی کا مٹر گشت،لوگ حیران

Sanjay auto rickshaw

Sanjay auto rickshaw

سنجو بابا آٹو کی سواری سے لطف اندوز ہوتے رہے ،ڈرائیور بھی خوشی سے نہال
ممبئی(یس اُردو)بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے رات گئے آٹو رکشہ پر شہر کی سیر کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ سٹار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد آزادی کا پوری طرح لطف اٹھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے آٹو رکشہ میں ممبئی کی خوب سیر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے گزشتہ رات اپنے وکیل کی سالگرہ کی تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی جہاں سے واپسی پر سنجے دت نے آٹو رکشہ کے ذریعے گھر واپسی کی راہ لی، یہی نہیں اس دوران سنجو بابا آٹو کی سواری سے لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ رکشہ ڈرائیور بھی اداکار سنجے دت کا ڈرائیور بننے پر خوشی سے نہال تھا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت ساڑھے 3 سال قید کی سزا پوری ہونے کے بعد 25 فروری کو پونے کی یاردواڈا جیل سے رہا ہوئے تھے