counter easy hit

سانگلہ ہل:ٹریفک حادثات میں پانچ افرادشدیدزخمی ہوگئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا

Sangla Hill were

Sangla Hill were

سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے )ٹریفک حادثات میں پانچ افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122 ننکانہ کے ورکرزنے تمام زخمیوں کو فوری طورپر قریبی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بچیانہ روڈ نزد بابا نذیر دربار کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابوہو کر سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ جعفر حسین گر کر شدید زخمی ہو گیا۔سانگلہ شاہ کوٹ روڈ پر نزد چک42 مرڑتیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 22سالہ بابر علی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔وار بر ٹن روڈ نزد کھڈاں والا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ منظور گر کر شدید زخمی ہو گیا۔بچیکی سٹی نزد اسراں والا سٹاپ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کنویں میں جا گری جس کے نتیجہ میں 15سالہ محمد رضوان اور16سالہ محمد نوید گر کر شدید زخمی ہو گئے۔