counter easy hit

سانگلہ ہل:ٹریفک حادثات میں 7 افرادشدیدزخمی ہوگئے ،بس کے تیزہارن سے ڈرکربچھڑانالے میں پھنس گیا

Sangla Hill were 7

Sangla Hill were 7

سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے) مختلف حادثات میں سات افرادشدیدزخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ روڈپردو تیزرفتارموٹرسائیکلوں کے تصادم میں دونوجوان شیرواورحمزہ ،فیصل آبادروڈپرپڑوپیاں پل کے قریب تیزرفتاربس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارذیشان اویس اورفرحان ،صفدرآبادروڈپرشوگرملزکے قریب موٹرسائیکل پھسل جانے سے خوشی محمدشدیدزخمی ہوگئے،بنگلہ ننکانہ کے قریب 22 سالہ نوجوان پپو کبوترپکڑتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا کبوتراس کے گھرکے قریب بجلی کے تارپر بیٹھا ہوا تھا جسے پکڑتے اس کا ہاتھ ننگے تارسے چھوگیا اور شدیدجھٹکے لگنے سے گلی میں جاگرا ریسکیو1122 کے الرٹ عملہ نے تمام زخمیوں کو فوری طورپرقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،ٹریفک حادثات کے دوران واربرٹن کے قریب بس کے تیزہارن سے بھینس کا بچھڑا ڈرسے بھاگتا ہوا نالے میں گرکرپھنس گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ننکانہ کا وہاں پہنچ گیا اور30 منٹ کی جدوجہدکے بعد بچھڑے کو باحفاظت نکال کراس کے مالک ریاست کے حوالے کردیا ،اس موقع پرموجودلوگوں کی کثیرتعدادنے تالیاں بجاکرانہیں داددی۔