counter easy hit

سانگلہ ہل:ملزملازمین 2 ماہ سے تنخواہیں ہیں نہ ملنے پرسراپاء احتجاج بن گئے ،گیٹ پراحتجاجی مظاہرہ ،زبردست نعرے بازی

Sangla Hill mlzmlazmyn

Sangla Hill mlzmlazmyn

سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے)مقامی ھدیٰ شوگرملزکے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پرسراپاء احتجاج بن گئے ملزکے مین گیٹ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اورملزانتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ،مظاہرین نے بتایا کہ ملزانتظامیہ کی جانب سے انہیں دو ماہ سے ستنخواہیں نہیں دی گئیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہونے سے نوبت فاقوں ستک پہنچ گئی ہے ادھاراتناسرچڑھ گیا ہے کہ اب کوئی بھی انہیں ایک پائی دینے کو تیارنہیں ہے ملزانتظامیہ ان کے باربارمطالبہ پرکوئی نہ کوئی بہانہ بناکرٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو کہ ان کے ساتھ سراسرزیادتی ہے،ملاسزمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپرتنخواہیں جاری کرنے کے اقدامات کرکے غریب گھرانو ں کو فاقوں سے بچایا جائے۔