counter easy hit

سانگلہ ہل:ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ہسپتالوں میں منتقل

Sangla Hill: 7

Sangla Hill: 7

سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے ) ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن روڈ پرکیراں والا سٹاپ کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل بے قابو ہوکرگدھا ریڑھی سے ٹکراگئی جس پرسواریاسین اور شہباز شدیدزخمی ہوگئے ،کھڈاں والا سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں غلام قادر،ریاض،رسولاں بی بی اور سمیرا بی بی جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل دوسری کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکراگئی جس پر سوارعطاالرحمان اور عبدالعزیزشدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122 ننکانہ کے ورکرزنے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ان کی طبی امدادجاری ہے۔