counter easy hit

سانگلہ ہل:ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت گیارہ افرادشدیدزخمی ہوگئے

Sangla Hill

Sangla Hill

سانگلہ ہل:ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت گیارہ افرادشدیدزخمی ہوگئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا
سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے ) ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت گیارہ افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122 ننکانہ کے ورکرزنے تمام زخمیوں کو فوری طورپر قریبی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ترنگہ سٹاپ شاہکوٹ کے قریب تیزرفتار ویگن کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار علی حیدر ،فرزانہ بی بی اور سمیعہ بی بی ۔شاہکوٹ روڈ پردو موٹرسائیکل رکشے الٹنے سے سات مسافرعرفان،عمران،جاوید،نوید،شکیل اور حفیظ وغیرہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ مانانوالہ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے 35 سالہ بشارت کارکی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔