لاہور: نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے 14رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

منتخب پلیئرز بسمہ معروف (کپتان)، جویریہ ودود(نائب کپتان)، عائشہ ظفر، بی بی ناہیدہ، سدرا امین، ارم جاوید، عالیہ ریاض، سدرا نواز، ثنا میر، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ایمان انور، نشرا سندھو اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رامین شمیم کو رکھا گیا ہے۔ عائشہ اشعرکومنیجر کے عہدے سے ہٹا کرقائم مقام جی ایم پی سی بی ویمنز ونگ مقرر کیا گیا تھا، یواے ای میں یہ ذمہ داری عبدالرقیب سنبھالیں گے، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کوچ، شاہد انور بیٹنگ کوچ،ابرار احمد ٹرینر، ثمرہ فاطمہ فزیو تھراپسٹ اور زبیراحمد بطور اینالسٹ اسکواڈکے ہمراہ روانہ ہونگے، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 31 اکتوبرسے14 نومبر تک 3 ون ڈے اور4 ٹی ٹوئنٹی میچز شارجہ میں کھیلے گی۔








